پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر کے دکھی بچوں کو نہ بھولیں، عمران خان کا خصوصی پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بچوں کے عالمی کے دن پر پیغام میں کہا مقبوضہ کشمیر کے دکھی کو نہ بھولیں اور آئیں بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے کام کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بچوں کے عالمی دن کے موقع اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم بچوں کے عالمی دن کی 30 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کو دہراتا ہوں، آئیں بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے کام کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت پاکستان میں ہر بچے کی خودمختاری ، خوشحالی اور ترقی کے لئے راہیں تیار کرنے کے لئے ہر سطح پر پالیسیاں اور پروگراموں پر عمل پیرا ہے۔

عمران خان نے کہا اس دن ہمیں مقبوضہ کشمیر کے دکھی بچوں کو نہیں بھولنا چاہئے اور عالمی برادری بھارت پر زور دے کہ وہ بچوں کے حقوق خاص طور پر مقبوضہ کشمیر میں بچوں سے متعلق سی آر سی کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں