جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

صحافی لاپتہ: وزیراعظم کی سندھ حکام سے رابطے اور بازیابی میں مدد فراہم کرنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے مشیرداخلہ و احتساب شہزاداکبر سے رابطے میں کراچی سے لاپتہ صحافی کی بازیابی میں مدد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیرداخلہ و احتساب شہزاداکبر کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ، شہزاد اکبر نے کراچی سے صحافی علی عمران کی گمشدگی سےمتعلق وزیراعظم کوآگاہ کیا۔

وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ سندھ حکام سے رابطےمیں رہیں اور لاپتہ صحافی کی بازیابی میں مدد فراہم کریں اور صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں : گورنرسندھ اوروزیراعلیٰ سندھ کا جیو نیوز کے رپورٹر کے لاپتہ ہونے کا نوٹس

اس قبل مشیرداخلہ و احتساب شہزاداکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے صحافی علی عمران سیدکےلاپتہ ہونے کا نوٹس لے لیا ہے۔

وفاقی سیکریٹری داخلہ نے آئی جی سندھ سےواقعےسےمتعلق بات چیت کی اور کہا علی عمران کی واپسی کیلئےوفاقی سیکیورٹی ایجنسیز سمیت دیگرخدمات فراہم کی جائیں گی۔

یاد رہے گورنرسندھ عمران اسماعیل اوروزیراعلیٰ سندھ نے جیو نیوز کے رپورٹرعلی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے صحافی کی جلد بازیابی کی ہدایت کردی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں