جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

آرایس ایس کے انتہا پسند نظریے نے جوہری طاقت کولپیٹ میں لے لیا ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا  ہے کہ آرایس ایس کے انتہاپسند نظریے نے جوہری طاقت کولپیٹ میں لے لیا ہے، نظریے کی بنیاد نسلی بالادستی، مسلمانوں اور اقلیتوں سے نفرت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت میں جاری احتجاج کے حوالے سے کہا کہ آرایس ایس کے انتہا پسند نظریے  نے جوہری طاقت سمیت 1بلین آبادی کےملک کو لپیٹ میں لےلیا، ان کے نظریےکی بنیاد نسلی بالادستی، مسلمانوں اور اقلیتوں سے نفرت ہے، جب بھی یہ جن بوتل سے باہر آیا ہے، ہمیشہ خوں ریزی ہوئی ہے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ مودی سرکار کے مسلم کش ایجنڈے کے تحت ہندوستان میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے اور بھارتی پولیس بربریت کی نئی مثالیں قائم کررہی ہے۔

خیال رہے بھارت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے، پنجاب اورمغربی بنگال سمیت پانچ بھارتی ریاستیں نئے قانون کے نفاذ سے انکار کرچکی ہیں جبکہ کیرالہ کےوزیر اعلیٰ نےگیارہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا جس میں متنازعہ بل کے خاتمے کیلئےقانون سازی کی تجویز دی گئی ہے۔

خیال رہے مودی سرکار کے بنائے گئے شہریت کے متنازع قانون میں مسلمانوں کےعلاوہ تمام مذاہب کے افراد کوبھارتی شہریت کاحق دیاگیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں