اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کےدورہ پاکستان سے متعلق اجلاس میں وزیربرائےاقتصادی امور کو اہم ذمہ داری سونپتے ہوئے کہا پاکستان،ترکی میں دوطرفہ معاہدوں پرپیشرفت یقینی بنائی جائے، تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے ترک صدر کا دورہ اہم سنگ میل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت ترک صدر کےدورہ پاکستان سےمتعلق اجلاس ہوا ، جس میں حماد اظہر، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، عبدالرزاق داؤد،مشیر تجارت متعلقہ وزارتوں کےسیکرٹریز شریک ہوئے ۔
اجلاس میں ترک صدر کے دورے کے دوران تعلقات اور تعاون کےفروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا پاکستان،ترکی کےبرادارانہ تعلقات تاریخی اہمیت کےحامل ہیں، دونوں ممالک مشکل کی ہرگھڑی میں ایک دوسرےکےشانہ بشانہ رہے، ترکی نے مسئلہ کشمیر پرپاکستان کےمؤقف کی حمایت کی وہ لائق تحسین ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان،ترکی کےہرشعبےخصوصاً معاشی تعلقات کومزیدمستحکم کیاجائے، تعلقات مزیدمستحکم کرنےکیلئےترک صدرکادورہ اہم سنگ میل ہوگا اور طےپانےوالےمعاملات پرعمل،پایہ تکمیل تک پہنچانےپرتوجہ دی جائے۔
وزیراعظم کی جانب سے وزیربرائےاقتصادی امور کو ذمہ داری سونپ دی اور کہا پاکستان،ترکی میں دوطرفہ معاہدوں پرپیشرفت یقینی بنائی جائے اور امور پر پیشرفت کے جائزہ کے لئے ہر ماہ جائزہ اجلاس کیا جائے۔