تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

چاہتاہوں پاکستان وہ ریاست بنے،جس کی ترجیح کمزور طبقے کو اوپرلانا ہو، وزیراعظم

فیصل آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چاہتاہوں پاکستان وہ ریاست بنے جس کی ترجیح کمزور طبقے کو اوپرلانا ہو، پاکستان کی ترقی صنعتی ترقی سے مشروط ہے، چین پاکستان میں سرمایہ کاری میں بہت زیادہ دلچسپی لےرہا ہے

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں خصوصی اقتصادی زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا اور انڈسٹریل سٹی میں پودا بھی لگایا، سی پیک کےتحت پہلے انڈسٹریل سٹی میں ملکی وغیرملکی کمپنیاں400 ارب روپے کی سرمایہ کاری کریں گی، جس سے تین لاکھ افرادکوروزگارملےگا۔

اس موقع پر گورنرپنجاب چوہدری سرور ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، اسدعمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے،عمران خان کو علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا گورنر،وزیراعلیٰ پنجاب ، وزرا ،ایم پی ایز کو خوش آمدید کہتاہوں، علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی ہمارے وژن اور مستقبل کی جانب بڑا قدم ہے ، چاہتاہوں پاکستان وہ ریاست بنے جس کی ترجیح کمزور طبقے کو اوپرلانا ہو۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کمزور طبقوں کی ذمہ داری ،انصاف کی فراہمی کا نام ہے، جانوروں کے معاشرے میں رحم نہیں ہوتا، طے کیا ہے کہ ہمیں ریاست مدینہ کے راستے پر چلنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مجھے وزیراعظم بنے ہوئے 16ماہ ہوچکے ہیں ، پاکستان کی اسمبلی میں انگریزی میں تقریر ہوتی ہے، ہمیں غلامی کے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہوگا ، ہائر ایجوکیشن میں انگریزی استعمال ہونی چاہیے ، انگریزی زبان کا استعمال کرکے ہم لوگوں کی توہین کرتے ہیں ، قومی اسمبلی میں مجھے پتہ ہے کہ کتنی انگریزی سمجھتے ہیں مگر وہاں بھی یہی بولی جاتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غربت ختم کرنے کیلئے پاکستان کو انڈسٹریلائزڈ بنانا ہوگا ، انڈسٹریلائزیشن نوجوانوں اور مستقبل کیلئے لازمی ہو چکی ہے ، 60کی دہائی میں پاکستان میں انڈسٹریلائزیشن ہورہی تھی اور 70کی دہائی میں جو پالیسیاں آئیں اس نے پاکستان کو غلط راستے پر لگادیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاستدان غلط حرکت کرتاہے تو اس میں سیاست کاکوئی قصورنہیں، ہمارے ایک سیاستدان ہیں جو بات جاگیر دار اور سرمایہ کار سےشروع کرتے تھے۔

انھوں نے مزید کہا پاکستان کی ترقی صنعتی ترقی سے مشروط ہے ، سیاحت سے پاکستان بہت آمدنی کما سکتا ہے ، چین پاکستان میں سرمایہ کاری میں بہت زیادہ دلچسپی لے رہا ہے ، چین ترقی میں 10سال میں سب کو پیچھے چھوڑ جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا سی پیک میں مزید چیزیں آگئی ہیں ہمیں فائدہ اٹھانا ہوگا، چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول فراہم کرنا ہوگا، ویتنام نے چینی سرمایہ کاروں کو راغب کرکے فائدہ اٹھایا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چین نے بھی سب سے پہلے اسپیشل ایکسپورٹ زون بنائے تھے ، چین نے اسپیشل ایکسپورٹ زون کےذریعے اپنے لوگوں کو ٹریننگ دی، چین کی30سال میں 70کروڑ لوگوں کو غربت سےنکالنےکی مثال دنیا میں کہیں نہیں۔

انھوں نے کہا کہ میاں اسلم نے دل سے تقریر کی ان کا محکمہ زبردست کام کررہاہے، وزیراعلیٰ پنجاب اور پنجاب حکومت کو داد دیتاہوں ، وزیراعلیٰ پنجاب صبح سے شام تک لوگوں کیلئے موجود رہتےہیں، امید کرتاہوں چیف سیکریٹری پنجاب اعظم سلیمان گورننس سسٹم کو بہتر بنانے میں مدد کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیف سیکریٹری سے کہتاہوں اب بیوروکریٹ کے پاس کوئی بہانہ نہیں، امید کرتاہوں بیوروکریٹ اب تیز رفتاری سے کام کریں گے ، آئی جی پنجاب کو داد دیتاہوں بڑے ڈاکوؤں کو پکڑنا شروع کیاہے اب امید کرتا ہوں پنجاب میں 3ماہ بعد کوئی مافیا، ڈاکو نہیں نظرآئے گا۔

عمران خان نے کہا کہ ایک ماہ کی اچھی کارکردگی پر آئی جی پنجاب کو داد دیتاہوں ، 20 ،20سال سےقتل کرنیوالے ڈاکوؤں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈالتاہوں، وفاقی حکومت انڈسٹریل زونز کیلئے پنجاب حکومت سےبھرپور تعاون کرےگی۔

Comments

- Advertisement -