جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان گورنرسندھ کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے گورنرسندھ عمران اسماعیل کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی انھیں  وائرس سے لڑنے کی طاقت عطا فرمائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ گورنرسندھ عمران اسماعیل کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں، اللہ تعالی عمران اسماعیل کو وائرس سے لڑنے کی طاقت عطا فرمائے۔

یاد رہے گذشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا، عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کل میری والدہ آئی تھیں ہم نے مل کر افطار کیا، والدہ کے جانے کے بعد بخار ہوا، جس کے بعد ٹیسٹ کرانے کا سوچا، مجھے رات کو ہی قرنطینہ کرلینا چاہئے تھا لیکن صبح قرنطینہ ہوا ہوں، اپنی والدہ اور گھر والوں کا کرونا ٹیسٹ کراؤں گا۔

عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ مجھ میں کرونا کی کوئی علامات نہیں ہیں، ابھی تو مکمل صحت یاب ہوں۔

خیال رہے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیر اعظم نے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد عمران خان  کا کرونا وائرس کے لیے کیے گئے ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آ ئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں