بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

عورتوں اور بچوں سے جنسی جرائم میں ملوث مجرمان کو سخت سزائیں دیں گے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ریپ کے ملزمان کے لئے سخت سزاؤں پر مبنی بل فوری طور پر کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی میں لایا جائے، عورتوں اور بچوں سے جنسی جرائم میں ملوث مجرمان کو سخت سزائیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی تازہ سیاسی،معاشی اورسلامتی کی صورتحال پرغورکیا گیا اور 14نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیتے ہوئے متعدد نکات کی منظوری دے دی۔

کابینہ اجلاس میں ایس ای سی پی ڈیٹالیک معاملے پر بھی بحث ہوئی ، وزرا نے وزیراعظم کو ڈیٹا لیک انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا مشورہ دے دیا۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ رپورٹ پبلک کی جائےتا کہ حقائق عوام کےسامنےآئیں، ظفرحجازی کے بیٹے سے متعلق بھی اہم انکشافات ہوئےہیں، جنگ گروپ کے لوگ بھی ڈیٹالیکس میں ملوث ہیں، کچھ حکومتی ارکان بھی اس کیلئے ہمدردی رکھتےہیں، ہمیں معاملے کے پس پردہ کرداروں کو سامنے لانا چاہئے۔

وزیراعظم نے رپورٹ پبلک کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا حقائق عوام کےسامنے لائے جائیں گے۔

وفاقی کابینہ میں ریپ کے ملزمان کے لئے سخت سزاؤں پر مبنی قوانین کا بھی جائزہ لیا گیا ، مشیر داخلہ شہزاد اکبر اور بابر اعوان نے مجوزہ مسودے پر کابینہ اراکین کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا بل فوری طور پر کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی میں لایا جائے، عورتوں اور بچوں سے جنسی جرائم میں ملوث مجرمان کو سخت سزائیں دیں گے۔

اجلاس کے دوران اسد عمر کی جانب سے شیری مزاری کے بعض بیانات پراعتراض کرتے ہوئے کہا گیا سب سے زیادہ شیریں مزاری بولتی ہیں جبکہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری بعض اوقات اپنے آپ کو امپوز کرتی ہیں۔

وزیراعظم نے وزرا کے بیانات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وزرا کو غیر ضروری بیانات دینے سے روک دیا ، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی وزیر فضول بات نہ کرے، وزیر کی کوئی ذاتی رائے نہیں ہوتی، کوئی وفاقی وزیر حساس مذہبی معاملات پر بات نہیں کرے گا۔

عمران خان نے اسلام آباد میں گرین ایریا پرجیل کی تعمیر پربھی اظہار ناراضی کرتے ہوئے پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے ، گرین ایریا کا تحفظ موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے چیئرمین سی ڈے اے کو معاملے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، اٹارنی جنرل وفاقی حکومت کے مؤقف سےآگاہ کریں۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے وزیراعظم کو گاڑیوں کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا گاڑیوں کی درآمدسے پابندی ختم کی جائے تا کہ مقابلہ کی فضا بنے۔

عمران خان نے فیصل واوڈا کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا فیصل واوڈا کو زیادہ پتا ہے ان کے پاس گاڑیوں کی اچھی کلیکشن ہے۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں