تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کراچی سے تمام وعدے وفا کریں گے: وزیر اعظم کی ایم کیو ایم رہنماؤں کو منانے کی ہدایت

کراچی: وفاقی حکومت کی ایم کیو ایم پاکستان کو منانے کی کوششیں تیز ہوگئیں، وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے رابطہ کر کے ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کی ہدایت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے وزارت چھوڑنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے رابطہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر تحریک انصاف کا وفد ایم کیو ایم قیادت سے کل ملاقات کرے گا۔

گورنر سندھ سے گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مطالبات جائز ہیں، تمام وعدے وفا کریں گے۔ ایم کیو ایم حکومت کی بہترین اور با اعتماد اتحادی ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کراچی معاشی حب ہے اسے کسی صورت نظر انداز نہیں کر سکتے۔

اس سے قبل گورنر سندھ نے ایم کیو ایم رہنماؤں خواجہ اظہار اور فیصل سبزواری سے بھی رابطہ کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کیا جائے گا اور تحریری معاہدے پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے۔ گورنر سندھ نے جلد کراچی کو فنڈ جاری کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے احتجاجاً وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرا اب کابینہ میں بیٹھنا بے سود ہے تاہم حکومت سے تعاون مسلسل جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کراچی کی آبادی 3 کروڑ ہے، حکومت کے مطابق کراچی نے 89 فیصد ٹیکس دیا ہے، تمام ناانصافیوں کے باوجود کراچی 65 فیصد ریونیو دے رہا ہے۔ کراچی 89 فیصد ٹیکس دے رہا ہے تو پورا پاکستان کیا کر رہا ہے؟

Comments

- Advertisement -