جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ، جس میں آزادی مارچ اور حکومتی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا اور ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر بات چیت ہوگی  اور آزادی مارچ اور حکومتی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کا 7نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ، اوگرا کے ممبر گیس کی تعیناتی اور ہیلتھ کیئرریگولیشن ایکٹ کے تحت بورڈآف اتھارٹی کےممبرزکی تعیناتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اجلاس میں وزراتوں میں سی ای اوز، ایم ڈیز کی خالی پوسٹوں اور اوورسیزپاکستانیوں کی سٹیزن پورٹل کی شکایات کےحل پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ وفاقی کابینہ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی اور ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

مزید پڑھیں : معیشت کی بہتری کے لئے مشکل فیصلے کرنا ضروری تھے، وزیراعظم عمران خان

یاد رہے وزیراعظم نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت نے مشکل ترین حالات میں حکومت سنبھالی، معیشت کی بہتری کے لئے مشکل فیصلے کرنا ضروری تھے ، ان اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں اور ملک کی معیشت میں استحکام آچکا ہے۔

خیال رہے گذشتہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں الیکٹرک موٹر وہیکل پالیسی کی منظوری دی گئی تھی، وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاتھا  اراکین کابینہ اپنے زیر التوا منصوبے جلد از جلد مکمل کریں ، اپوزیشن کو اعتراض کا موقع نہیں ملنا چاہیے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 8ایجنڈا آئٹم کی منظوری دی گئی اور سی ڈی اے ری اسٹرکچرنگ کیلئے ایکشن پلان اور ٹائم لائن تیارکرنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں