پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کنسٹرکشن سے متعلق ڈیجیٹل پورٹل کا قیام ، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی برائے ہاؤسنگ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا ، جس میں کنسٹرکشن سے متعلق ڈیجیٹل پورٹل کےقیام پر بریفنگ دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی برائے ہاؤسنگ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا ، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس آج شام ہو گا، وفاقی وزرا،معاونین خصوصی،مشیر سیکریٹریز،ایف بی آر حکام شریک ہوں گے۔

اجلاس میں کنسٹرکشن سے متعلق حکومتی اقدامات اور بڑے شہروں کے ماسٹر پلان میں تبدیلی پربریفنگ دی جائے گی ، کنسٹرکشن سے متعلق ڈیجیٹل پورٹل کےقیام پر بریفنگ ایجنڈا کا حصہ ہے۔

وزیر اعظم نے ڈیجیٹل پورٹل رواں ماہ کے وسط تک مکمل کرنےکی ہدایت کی ہے جبکہ غیرمنظور شدہ،جعلی سوسائٹیز کیخلاف کارروائی پربریفنگ دی جائے گی۔

یاد رہے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشی عمل کو تیز کرنے اور خصوصاً نوجوانوں کو نوکریاں مل سکیں گی، غریب کےاپنی چھت کے خواب کوپایہ تکمیل تک پہنچانےمیں مدد ملے گی ، تعمیرات کے شعبے کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا تھا تعمیراتی شعبے سے وابستہ کاروباری برادری سہولتوں کا بھرپور فائدہ اٹھائے، کاروباری برادری تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے، حکومت ہر ممکنہ تعاون کے لئے پرعزم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں