جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

‘وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی اجلاس سے ویڈیولنک پر پالیسی خطاب کریں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کیلئےنیویار ک میں موجود ہوں ، وزیراعظم جنرل اسمبلی اجلاس سے ویڈیولنک پر پالیسی خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک پہنچتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم جنرل اسمبلی اجلاس سےوڈیولنک پرپالیسی خطاب کریں گے، جنرل اسمبلی کے اجلاس کیلئےنیویار ک میں موجود ہوں ، اجلاس کےموقع پرا علیٰ سطح میٹنگ ہوں گی ، مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں ہوں گی۔

خیال رہے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی وفد کے ہمراہ 5 روزہ دورے پر نیویارک پہنچے، دورے کے دوران شاہ محمودقریشی اقوام متحدہ کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ کونسل آن فارن ریلیشنز سمیت متعددفورمز میں شرکت کے ساتھ ساتھ تقریب میں اظہار خیال بھی کریں گے۔

شاہ محمودقریشی نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی سے ملاقات کے ساتھ ساتھ مقامی وعالمی میڈیانمائندگان سے گفتگوکریں گے ، جس میں مختلف علاقائی و عالمی امورپر پاکستان کےنقطہ نظرسے آگاہ کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں