پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

‘وزیراعظم 5 فروری کو کوٹلی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر آباد : صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 5 فروری کو کوٹلی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، آزاد کشمیر دورے کی دعوت قبول کرنے پر وزیراعظم کا شکر گزار ہوں۔

تفصیلات کے مطابق صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کی انتخابی مہم نقطہ عروج پر ہے، مظفر آباد سے بڑی شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ہوئی ہیں۔

بیرسٹر سلطان محمود کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی، مسلم کانفرنس کے اہم لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے، اہم شخصیات کی شمولیت سے آزاد کشمیر کی سیاست میں بھونچال آ گیا ہے۔

صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر نے کہا کہ وزیراعظم سے 5فروری کو دورہ آزادکشمیر کی درخواست کی تھی، آزادکشمیر دورے کی دعوت قبول کرنے پر وزیراعظم کا شکر گزار ہوں، وزیراعظم 5 فروری کو کوٹلی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، مسئلہ کشمیر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہورہا ہے۔

خیال رہے آزاد کشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما دیوان چغتائی ساتھیوں سمیت اور یپلزپارٹی کی کلیدی شخصیت چوہدری رشید  تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں  ،  دونوں رہنماؤں نے  وزیراعظم کی قیادت اور پارٹی کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں