پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان آج لاہورمیں پنجاب ایجوکیشن کنونشن 2021 میں شرکت کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج لاہورمیں پنجاب ایجوکیشن کنونشن 2021 سے خطاب کریں گے ، کنونشن حکومت کے 3سالوں میں تعلیم و تدریس کیلئےاقدامات کو اجاگر کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ لاہورمیں پنجاب ایجوکیشن کنونشن 2021میں شرکت کریں گے کنونشن سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سےمنعقدکیاجارہاہے۔

کنونشن حکومت کے 3سالوں میں تعلیم و تدریس کیلئےاقدامات کو اجاگر کرے گا، جس میں اسکولوں کی تعمیر و مرمت،تعلیم گھر پروگرام اور اساتذہ کی تربیت کے اقدامات شامل ہیں ، وزیراعظم عمران خان پنجاب ایجوکیشن کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔

اس موقع پر یر اعظم کا دورہ لاہور وزیر اعظم کو محکمہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر بریفننگ دی جائے گی ، وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس محکمے کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تین سال میں پنجاب کے 7000 پرائمری سکولوں کو اپ گریڈ کرکے ایلمنٹری سکول بنایا، اڑتالیس ہزار سے زائد سرکاری سکولوں اور تقریباً چار لاکھ اساتذہ کا ریکارڈ مرتب کیا گیا جبکہ اساتذہ کی ٹرانسفر ، ریٹائرمنٹ، ترقی ، پنشن اور چھٹیوں کی درخواستیں آن لائن وصول کرنے کا نظام مرتب کیا۔

رپورٹ کے مطابق آن لائن نظام کے تحت اب تک اساتذہ کے مسائل سے متعلق 68 ہزار سے زائد آن لائن آرڈرز جاری کیے گئے، آن لائن ٹرانسفر پالیسی کے تحت تین ارب روپے سے زائد کی کرپشن روکی گئی ۔ رپورٹ

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبے کے بائیس اضلاع کے 557 سکولوں میں بائیس ہزار طلبا کو آفٹر نون کلاسز کی سہولت فراہم کی گئی ، انصاف اکیڈمی کے تحت طلبا کو اسکول کےبعد آن لائن لیکچرز کی سہولت دے گئی جبکہ طلبا کی غذائی کمی کو پورا کرنے کے لئے سو پرائمری سکولوں میں 23 ہزار طلبا کو دوپہر کا کھانا فراہم کیا گیا ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ فروری 21ء سے اب تک تعلیم سے محروم دس لاکھ طلبا کو سکولوں میں داخل کیا گیا ، خواجہ سراوں کیلئے ملتان میں ووکیشنل سکول قائم کردیا گیا ، ملتان کے علاوہ دیگر نو ضلعی ہیڈکوارٹرز میں بھی خواجہ سراوں کیلئے فری ووکیشنل سکول بنائے جارہے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات ختم کرکے سکول کی سطح پر کارکردگی جانچنے کا نظام بنایا ، چالیس ملین سکولوں میں اردو کو ذریعہ تعلیم کے طور پر رائج کیا ، صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں دو ہزار نئے کمرے اور ایک ہزار نئی سائنس و آئی ٹی لیبز تعمیر کروائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں