اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں نیا ہاؤسنگ اسکیم کے اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے، چھوٹے ملازمین کو گھر کیلئے آسان قرض اور سبسڈی دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ غریب اور بے گھر افراد کا اپنا گھر بنانے کا خواب تعبیر کے قریب ہیں ، وزیراعظم آج لاہورمیں 35 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، 8500کنال پرایل ڈی اےسٹی نیاپاکستان اپارٹمنٹس تعمیرہوں گے۔
غریب اور بے گھر افراد کا اپنا گھر بنانے کا خواب تعبیر کے قریب؛
وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں 35ہزار سے زائد اپارٹمنٹس کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 8500کنال پر ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے۔ چھوٹے ملازمین کو اپنے گھر کےحصول کیلئےآسان قرض
1/2— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 9, 2021
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ چھوٹے ملازمین کوگھرکیلئےآسان قرض ،سبسڈی دی جائےگی، پہلےمرحلےمیں4ہزاراپارٹمنٹس تعمیر ہوں گے ، معاشی اعشاریوں میں بہتری کےبعدحکومت عوامی ریلیف کیلئےکوشاں ہیں ، ماضی کے حکمران آئندہ الیکشنز میں شکست کے خوف سے ہواس باختہ ہوچکے ہیں۔
اور سبسڈی دی جائےگی۔ پہلے مرحلے میں 4ہزار اپارٹمنٹس تعمیر ہونگے۔ الحمدللہ معاشی اعشاریوں میں بہتری کے بعد حکومت عوامی ریلیف کیلئےکوشاں ہے۔ سرکاری و نجی زمینوں پر قابض ماضی کےحکمران عوامی ریلیف کے منصوبوں اور آئندہ الیکشنز میں شکست کے خوف سے ہواس باختہ ہوچکے ہیں۔
2/2— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 9, 2021
گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں فراش ٹاؤن میں ہاؤسنگ اسکیم کاسنگ بنیاد رکھا تھا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ سستے قرضوں کیلئے ہماری کوششیں کامیاب ہوئیں، بینک بھی تیار ہیں اور اسکیمیں بھی لانچ ہورہی ہیں۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ نیاپاکستان ہاؤسنگ کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، سستے گھروں کیلئے کئی مراحل طے کئےگئے ہیں، یہ ساری اسکیمز اس طبقے کیلئے ہیں جو اپنا گھر بناناچاہتے ہیں، ہماری پوری کوشش ہے کہ کچی آبادیوں کے لوگوں کو گھر دیں۔