تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم عمران خان کل مختصر دورے پرسعودی عرب جائیں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کل مختصر دورے پرسعودی عرب جائیں گے، جہاں وہ سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ملاقاتیں کریں گے ، جس میں ایران میں ہونیوالی ملاقاتوں کی تجاویز پر تبادلہ خیال ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سعودی عرب اورایران میں مصالحت کی کوششیں جاری ہے ، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل مختصر دورے پرسعودی عرب جائیں گے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی وفدکا حصہ ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے ، ملاقاتوں میں ایران میں ہونیوالی ملاقاتوں کی تجاویزپرتبادلہ خیال ہوگا اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات بھی تجویز کئے جائیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سعودی عرب سے کل ہی واپسی کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں :  خلیجی ممالک میں فریقین بات چیت سے مسائل حل کریں: عمران خان

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے خلیج میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے ایران کا دورہ کیا، جس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق وزیراعظم کی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے دونوں ملکوں میں تاریخی اورثقافتی تعلقات کو اجاگر کیا اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کا عزم دہرایا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تعلقات میں مضبوطی پاکستان کی ترجیح ہے، مسئلہ کشمیر پر ایران کی جانب سے حمایت پر شکرگزار ہیں، دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی سیکیورٹی امور پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ وزیراعظم نے خلیجی ملکوں کو کسی جنگی تنازع سے بچانے پر زور دیا۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ خلیج کی موجودہ صورتحال پر تنازعات سے بچنے کی ضرورت ہے، فریقین بات چیت سے مسائل حل کریں، سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی کم کرنے کیلئے سہولت کاری کرسکتے ہیں، مذاکرات سے مسائل حل کرنے میں سہولت کاری کے لیے تیار ہیں۔

Comments

- Advertisement -