اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تجارت اور صنعتوں کی وزارتوں کو ٹیکسٹائل سے متعلق ہدایت کی ہے کہ ٹیکسٹائل شعبے کی ہر طرح کی مدد یقینی بنائیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فیصل آباد ٹیکسٹائل کی صنعت میں طلب و برآمد میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تجارت اور صنعتوں کی وزارتوں کو ٹیکسٹائل سے متعلق ہدایت کی ہے، ہدایت دی کہ ٹیکسٹائل شعبے کو ہر طرح کی مدد یقینی بنائیں۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ ٹیکسٹائل کی مدد کی جائے تاکہ یہ بڑھتی طلب کو پورا کر سکے۔
As the Faisalabad textile industry sees a massive rise in demand & export orders, I have instructed the Commerce & Industries Ministries to ensure all necessary support to the textile sector to enable them to meet their growing demands.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 25, 2020
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اپنے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹیکسٹائل مصنوعات سے ایڈیشنل کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے کی منظوری دی تھی۔
وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو مزید پروموٹ کرنے جا رہے ہیں، جو مٹیریل اسٹاک ہوگا وہ پاکستانی صنعتکاروں کے لیے بھی دستیاب ہوگا جبکہ پاور سیکٹر میں صنعتکاروں کے لیے مکمل سہولتیں ملیں گی۔
مشیر تجارت نے کہا تھا کہ ایف بی آر سے ٹیرف پالیسی ہٹا دی گئی ہے، ایکسپورٹ کے ساتھ بہترین سروسز کی بھی ضرورت ہے، پاکستان میں مقامی کاروبار کو بڑھانا ہے۔