بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

دہشت گردوں میں غیرت اور ہمت ہے تو سامنے آکر لڑیں، نگراں وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں میں غیرت اور ہمت ہے تو سامنے آکر لڑیں، یہ 10 حملے کریں گے ہم ہزار بار جواب دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پشاور میں تقریب سے خطاب میں کےپی پولیس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کےپی پولیس کے شہدا کے ورثا معمولی نہیں بہت بڑے لوگ ہیں۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ میں ایک مقروض کی حیثیت سےیہاں آیاہوں ، آپ لوگوں کامجھ پربہت بڑاقرضہ ہے، بعض اوقات ہم لوگ آپ کووہ مالی امدادنہیں دےپاتے جو دینا چاہئے، کےپی پولیس کی قربانیوں کا قرض ہم ادا نہیں کرسکتے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ یہ گرےہوئےلوگ ہیں جنہوں نےاس شہر میں بچوں کو قتل کیا، میں نےبیماری سے یاخودکش حملے میں مرجانا ہے یہ فیصلہ اللہ کا ہوگا،یہ دین اور اسلام کے نام پر لوگوں کو ڈراتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سانحہ اےپی ایس میں بچوں کے ٹکڑے ٹکڑے کیے گئے، ہمیں اللہ نےخیرکی قوت کاساتھ دینےکی توفیق دی ہے، بدبخت قرآن اورحدیث کا حوالہ دیتےہوئےمختلف آرادیتےہیں، مجھےیقین ہےایسےلوگوں کاٹھکانہ جہنم ہےیہ گرےہوئےلوگ ہیں، یہ بدبخت لوگ ہیں ہم نہیں ڈرتےان لوگوں سے۔

انوار الحق کاکڑ نے اعلان کرتے ہوئے کہا یہ 10حملےکرینگےہم ہزاربارجواب دیں گے، میرےاللہ نے زندگی موت اپنےہاتھ میں رکھی ہوئی ہے، جس کااختیاراللہ کےہاتھ میں ہےاس اختیارسےڈراتےہیں ہمیں، بہت لوگ کہتےہیں 20دن رہ گئے اتنی سخت باتیں نہ کیا کریں، جب تک زندہ ہیں اسی طرح کی سخت باتیں اور مزید جذبے سے کریں گے۔

نگراں وزیراعظم نے دہشت گردوں کے حوالے سے کہا بزدل بےغیرت چھپ چھپ کرحملہ کرتےہیں، اگران میں غیرت اورہمت ہےتوسامنےآکرلڑیں، یہ بےغیرت لوگ اپنے بلوں سےباہرتونکلیں۔

انھوں نے بتایا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتی ہوئی ہے بس اعلان میں کچھ وقت باقی ہے، اس جنگ میں سب سےلازمی اور درست شے اپروچ کرناہے، اعلان ہونے میں کچھ وقت لگے گا 6 ماہ ایک سال مجھےنہیں پتا۔

انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ آج سے کچھ سال قبل ان درندوں کیلئے معاشرے کے لوگوں میں ہمدردی تھی لیکن اے پی ایس میں یہ لوگ اپنی درندگی،وحشیت اورگندے پن کے عروج پرآئے تھے، ہم نہیں بھولےتھے نا ہی بھولیں گے، ہم ان پھولوں کو واپس نہیں لاسکتے لیکن درندوں کا ہاتھ روکیں گے، آپ غازی بھی ہیں اور شہیدبھی ہیں۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ وہ جذبہ ہوناچاہئےجوغزہ پریقین رکھتاہوں اوربےخوف ہوکرلڑے، یہ خودکش حملہ کیوں کرتےہیں یہ ہمیں ڈرانا چاہتے ہیں، ہم حکمت اورہمت سے یہ لڑائی لڑیں گے، اللہ نے آپ کوحکمت اورہمت دونوں دی ہے، ہم ریاست پاکستان کی یہ لڑائی اوراس کے علاوہ تمام لڑائیوں کو پائے تکمیل تک پہنچائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں