اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

وفاقی کابینہ کا اجلاس ، متعدد نکات کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد نکات کی منظوری دے دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ انتخابی اصلاحات کےدوسرے مرحلے پر وزیرقانون سے ملکر کام کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال ،حکومتی اقدامات اوراہم تقرریوں سمیت سات نکات پرغور کیا کیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے متعدد نکات کی منظوری دے دی ، جس میں قومی کمیشن برائے خواتین کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری، ادارہ شماریات کے ممبران کی تقرری کی منظوری اور سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کےسی ای او کی تقرری کی منظوری شامل ہیں۔

وفاقی کابینہ نے انتخابی اصلاحات پر مشتمل رپورٹ کی منظوری بھی دی جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ انتخابی اصلاحات کے دوسرےمرحلے پر وزیر قانون سے ملکر کام کیا جائے گا اور انتخابی اصلاحات کیلئے سیاسی جماعتوں سےمشاورت ہوگی۔

رپورٹ میں سینیٹ انتخابات کے طریقہ کارمیں تبدیلی کی تجویز دی گئی جبکہ ای سی سی اور توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق اور این آئی ایف ٹی میں بھرتیوں کیلئےدخواست وصولی کی تاریخ بڑھانےکی منظوری دے دی۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا تھا، جس میں وزیرِ اعظم نے کہا تھا کہ ملکی معاشی صورتحال ، عوام کے مسائل اور دیگر ملکوں کی صورتحال کو مد نظر رکھ کر لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی گئی،اس سے معاشی سرگرمیوں اور حفاظتی اقدامات کے درمیان توازن برقرار رکھا جا سکےگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حفاظتی اقدامات کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے، عوام کو ترغیب دی جائے کہ علامات کی صورت میں ٹیسٹ کرائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں