اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ایئرلفٹ کمپنی میں 85 ملین ڈالر کی حالیہ سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا حکومت کاروباری مواقع پیدا کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایئرلفٹ کمپنی میں 85ملین ڈالر کی حالیہ سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ایئرلفٹ کمپنی پاکستانی نوجوانوں کی کمپنی ہے ، پاکستان میں بڑی صلاحیت اورکاروبار کےوسیع مواقع ہیں اور ہمارےدروازے کھلےہیں ، میری حکومت کاروباری مواقع پیدا کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
We welcome the recent investment of 85 Million USD by leading VCs of the world in Airlift, a company led by young Pakistanis. Pakistan has huge potential and we are open for business. My govt is fully committed to creating opportunities.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 20, 2021
خیال رہے ایئر لفٹ نے حال ہی میں 85 ملین ڈالر کی سیریز بی کی فنانسنگ کا اعلان کیا ہے ، جسے کچھ نامور لوگوں کی حمایت حاصل ہے، ایئر لفٹ نے ایک نیا دروازہ کھولا ہے جو سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے قابل بنائے گا اور یہ اعتماد پیدا ہوگا کہ پاکستان حیرت انگیز ٹیکنالوجی اور صارفین کی مصنوعات بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کمپنی نے خود مالی سال 2021 کے لیے پاکستان کے ایف ڈی آئی میں 5 فیصد اضافہ کیا ہے ، اس کے علاوہ سیریز بی فنڈنگ بھی شامل ہے ، یہ فنڈنگ پاکستان میں ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ کا ایک نیا دور لائے گی جو کہ آنے والے سالوں میں 10 فیصد سے زیادہ ایف ڈی آئی میں تنہا حصہ ڈال سکتی ہے۔