تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کم آمدنی والے طبقے کو پیٹرول پر سبسڈی دینے کی تجویز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں  کم آمدنی والے طبقے کو پیٹرول  اور دیگر اشیا پر سبسڈی دینے کا پروگرام جلد شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں ملک میں جاری مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور عوامی مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم نے اجلاس میں شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب طبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا بڑا پروگرام جلد شروع کیا جائے، مہنگائی کے اثرات کا احساس ہے اور اسی لیے حکومت صحت کارڈ، کسان کارڈ اور احساس پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھا رہی ہے۔

وزیر اعظم نے ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں کم آمدنی والے طبقےکوپٹرول پر سبسڈی دینے کی تجویز بھی دی گئی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتایا کہ وزیراعظم نے ایسی اسکیم تیار کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے تحت  رکشہ، عوامی سواری والوں کو پیٹرول پر سبسڈی دی جائے گی۔

انہوں نے  بتایا کہ مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے ذیلی کمیٹیوں کے قیام کی ہدایت کی گئی ہے، جو فوری طور پر اقدامات کریں گی اور ایک ہفتے میں مہنگائی میں کمی آجائے گی۔

مزید پڑھیں: دنیا کی مہنگائی کا اثر پاکستان پر پڑا، سندھ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے، گورنر سندھ

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم کے احتجاج کے خلاف پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کو بھی متحرک رہنے اور انہیں حلقوں میں جاکر عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔

اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا میں مہنگائی کے اثرات پاکستان پر پڑ رہے ہیں مگر اس وقت سندھ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے کیونکہ صوبے میں آٹے کی قیمتیں نیچے نہیں آرہیں۔

عمران اسماعیل نے بتایا تھا کہ وزیراعظم نےمہنگائی کے معاملے پر ذیلی کمیٹی بنانےکی ہدایت کی ہے، جس کے ذریعے گھی،چینی ودیگراشیاکی قیمتوں پرکنٹرول کیاجائےگا۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔