پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

‏’پاکستان گرین انیشیٹو کی تکمیل میں مکمل تعاون کرے گا‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ہوئی ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ‏گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دورہ سعودی عرب پر موجود وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔ امریکی ‏صدر کے نمائندہ خصوصی جان کیری کے بعد وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ہوئی۔

یہ ملاقات مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو اجلاس کی سائیڈلائن پر ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کےعلاقائی و بین ‏الاقوامی مسائل پر، معاشی و تجارتی تعلقات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں ماحول اور اس کے اجزا کے تحفظ کیلئےکی جانےوالی کوششوں پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے ‏سعودی گرین انیشیٹوکانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی پر سربراہ اجلاس کے انعقاد پر ولی عہدکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کےچیلنج سےنمٹنےکیلئےسعودی قیادت کا عزم واضح ہو گیا، سعودی، مڈل ایسٹ گرین انیشیٹوموسمیاتی تبدیلی پر پاکستانی اقدام جیسے ہیں یہ کلین اینڈگرین پاکستان اورٹین بلین ٹری سونامی جیسےہیں، پاکستان گرین انیشیٹو کی تکمیل میں مکمل تعاون اورحمایت کرےگا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم کی بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادسلمان بن حمد بن عیسی الخلیفہ سے ریاض ‏میں ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے بحرین اور پاکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

سعودی عرب کی میزبانی میں دارالحکومت ریاض میں مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو سربراہ اجلاس جاری ہے جس ‏‏میں وزیراعظم عمران خان سمیت مختلف سربراہان شریک ہیں۔

وزیراعظم ماحولیاتی تبدیلی کے باعث درپیش چیلنجز پر نکتہ نظرپیش کریں گے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان نے سربراہ اجلاس کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے شریک سربراہوں اور عالمی ‏‏شخصیات کا خیرمقدم کیا۔

سعودی ولی عہد نے گرین انیشی ایٹو سےم تعلق اقدامات سےاجلاس کوآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی ‏‏تبدیلیوں کے باعث دنیا کو چیلنجز درپیش ہیں ماحولیاتی تبدیلیوں سےنمٹنےکیلئےفنڈقائم کیاجائےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں