جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

مودی نے اپنے اثاثے ظاہر کردیئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے اثاثے ظاہر کردیئے، ان کے پاس کوئی گھر یا گاڑی نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ الیکشن کے حوالے سے جمع کرائے گئے تحریری بیان کے مطابق نریندر مودی کے پاس کوئی زمین بھی نہیں ہے اور نہ کوئی گاڑی ہے۔

بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے جمع کرائے حلف نامے کے مطابق ان کے 2.86 کروڑ روپے فکسڈ ڈپازٹ کی صورت میں بینک میں موجود ہیں جبکہ ان کے پاس 52 ہزار 920 روپے کیش موجود ہیں، اس کے علاوہ دو بینک اکاؤنٹس میں 80 ہزار 304 روپے موجود ہیں۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے پاس سونے کی چار انگوٹھیاں بھی ہیں جن کی مالیت 2.68 لاکھ بھارتی روپے بنتی ہے۔نریندر مودی نے 9.12 لاکھ روپے نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ کی مد میں رکھے ہوئے ہیں۔

مودی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے گزشتہ روز اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ انہوں نے اپنے کاغذات میں یہ بھی بتایا کہ ان پر کوئی بھی مجرمانہ کیس زیر التوا نہیں ہے۔

مودی کے جھانسے میں مت آنا، کانگریس کے صدر نے خبردار کردیا

بھارتی وزیراعظم نے اپنے کاغذات میں یہ بھی بتایا کہ انہوں نے 1978ء میں دہلی یونیورسٹی سے آرٹس میں گریجویشن کی اور گجرات یونیورسٹی سے 1983ء میں آرٹس میں ہی ماسٹرز مکمل کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں