تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دہشتگردوں سے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سےاکھاڑکرہی ہمارامشن ختم ہوگا۔ سانحے پر پوری قوم زخمی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سانحہ لاہور کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی چیلنج ہے ،صرف ہم نہیں پوری دنیا دہشت گردی کا شکار ہے،

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب رکھ رہے ہیں، اور دہشت گردوں سے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے اس افسوس کا اظہار کیا کہ 13 سال تک کسی نے اس فتنے کی آںکھوں میں آنکھیں ڈال کر نہیں دیکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ،ہماری نرمی کو ریاست کی کمزوری اور ناکامی نہ سمجھا جائے، دہشتگردی کے ناسورکوجڑسےاکھاڑکرہی ہمارامشن ختم ہوگا۔

دہشت گردوں کو دوبارہ سر نہیں اٹھانے دیں گے۔ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت کی ہے، اللہ رسول کے نام پر بے امنی پھیلانا مخلوق کیلیے مشکلات پھیلانا قابل قبول نہیں۔

دہشت گرد اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے معصوم اور نہتے لوگوں کا قتل عام کررہے ہیں، آسان ہدف کو نشانہ بنا کر دہشت گرد کیا پیغام دینا چاہتے ہیں،

پاکستان کی سر زمین دہشت گردوں کیلئے تنگ کردی گئی ہے،حکومتی اقدامات سے دہشت گردی کی وارداتون میں نمایاں کمی آئی ہے، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو بہت جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی دہشت گردی، فتنہ، بدامنی یا سازش ہمیں اپنی منزل کی پیش قدمی سے نہیں روک سکتی۔ عوام کے جان ومال کا تحفظ ہماری آئینی ذمہ داری ہے۔

ہم نے اندھیروں کو روشنیوں میں بدلنے، غربت، پسماندگی اور جہالت سے لڑنے کی قسم کھائی ہے۔

دہشت گرد مت بھولیں ان کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے پختہ ارادوں کو نہیں روک سکتی۔ کوئی دہشت گرد ہمارے عزم میں کوئی شگاف نہیں ڈال سکتا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے سانحہ لاہور کی وجہ سے اپنا دورہ امریکا منسوخ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جگہ معاون خصوصی طارق فاطمی اب امریکا کا دورہ کریں گے۔

 

Comments

- Advertisement -