اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وزیراعظم کراچی پہنچ گئے، اہم فیصلے متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیرِاعظم نواز شریف مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے، جہاں امن وامان کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم نواز شریف گورنر ہاؤس کراچی میں امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں ڈی جی رینجرز کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن اور امن وامان سے متعلق وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دیں گے، اجلاس میں رینجرز کے اختیارات کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا، ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سندھ حکومت کے ساتھ رینجرز کے معاملات اور کراچی آپریشن کے حوالے سے اہم فیصلے کریں گے ۔

اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ،کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر،آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، ایڈیشنل آئی جی، کراچی مشتاق مہر سمیت دیگر اعلی حکام بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کیوں نہیں کی گئی، وزیراعلیٰ سندھ وضاحت پیش کرینگے، اپیکس کمیٹی سندھ کا دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا دائرہ اندرون سندھ تک بڑھانے پر غور ہے لیکن وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع دینے کے حق میں نہیں.

یاد رہے کہ سندھ میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت پانچ دسمبر ختم ہونا تھی، جس میں چار ماہ کی توسیع کی سمری محکمہ داخلہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجی تھی۔ جو گیارہ روز سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں سائیں کے دستخط کی منتظر رہی، لیکن سائیں نے دستخط نہ کیےجس کے باعث رینجرز کے حاصل اختیارات اب ختم ہوگئے ہیں، سندھ میں رینجرز کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق نو کے تحت خصوصی اختیارات دئیے گئے تھے جن کے تحت رینجرز کو گرفتاری، چھاپے اور تحقیقات کے لئے خصوصی اختیارات حاصل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں