جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

وزیراعظم کا فلسطینیوں سے اظہارِیکجہتی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے فلسطین کا تنازعہ حل نا ہونے پرعالمی برادری کے کردارپرناامیدی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال اورگزرگیا تاہم یہ تنازعہ ابھی تک حل نہیں ہوسکا۔

دفترِخارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فلسطین سے اظہارِیکجہتی کےموقع پرجاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ فلسطین کے معاملے پرعالمی برادری کی ناکامی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں واضح دیکھی جاسکتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اس معاملے پر15 سالہ منصوبہ بنا رکھا ہے جبکہ فلسطین کے عوام غاصب کے ہاتھوں انسانیت سوز اورغیر انسانی سلوک برداشت کرنے پرمجبورہیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ اس سارے تنازعے میں امید کی کرن یہ ہے کہ فلسطینی صدرنے اس سال آزاد ممالک کے پرچموں کے درمیان اپنا پرچم لہرایا جو کہ فلسطین کے لئے بڑی کامیابی ہے۔

نوازشریف نے اپنے بیان میں فلسطینی عوام کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان اور پاکستانی قوم فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا آزادی فلسطینیوں کا ناقابل ِتنسیخ حق ہے جسے کسی صورت ان سے نہیں چھینا جاسکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں