اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نوازشریف سے پاکستان ایئر فورس کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے ملاقات کی، جس میں باہمی امور سمیت پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ کردار اور دفاع وطن کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا اور جے ایف 17تھنڈر طیاروں کے پیداواری ہدف حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملحہ لودھی نے ملاقات کی، وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اپنی مصروفیات کے بارے میں بریف کیا۔