بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف سے محمود خان اچکزئی کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف نے محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی، ملاقات میں مجموعی قومی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں مجموعی قومی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ہماری مشترکہ کوششوں کی وجہ سے بلوچستان میں امن و استحکام آیا ہے، بلوچستان کے عوام بلوچستان میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں سے مستفید ہوں گے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے ترقیاتی ایجنڈے کو ملک بھر میں پھیلانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں