تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

وزیراعظم نواز شریف نے این 85 شاہراہ کا افتتاح کردیا

تربت : وزیراعظم نواز شریف نے این 85 شاہراہ کا افتتاح کردیا، وزیراعظم نے کہا کہ نیا بلوچستان بن رہا ہے سمجھ لیں نیا پاکستان بن رہا ہے، سڑک بنے کی تو علاج اور تعلیم ملیں گی ، فیکٹریاں لگیں گی۔

وزیراعظم نواز شریف  این 85 شاہراہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے بلوچستان میں اس طرح کے منصوبوں کا افتتاح نہیں ہوا، نیا بلوچستان بن رہا ہے سمجھ لیں نیا پاکستان بن رہا ہے، پاکستان کا یہ حصہ ترقی کے دور سے گزر رہا ہے یہ مثالی ہے، ہم بلوچستان کو پر کویہ احسان نہیں کیا، اس کا حق دیا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ اس سڑک کو سڑک نہیں کہنا چائیے ، یہ ایک گیم چینچر ہے، سڑک بنے کی تو علاج اور تعلیم ملیں گی ، فیکٹریاں لگیں گی، اس سے پہلے اس طرح کی ترقی کی مثال نہیں ملتی،اس سڑک سے ترقی کے اور بھی راستے کھلیں گے۔

انھوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت منصوبوں پر اربوں کھربوں روپے لگ رہے ہیں، آج بلوچستان میں ترقی کے انگنت چراغ جل رہے ہیں ، تلخ داستان دہرانا نہیں چاہتا ، ہم نے بلوچستان بدلنا ہے، بلوچستان مین اس سے کہیں زیادہ ترقی ہونی چاہئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 5سال کا کام سوا 2 سال میں مکلمل ہوگیا ہے، منصوبے پر 22 ارب روپے لاگت آئی، اللہ کا شکر خواب تعبیر میں بدل رہا ہے، اس سڑک سے گوادر بندگاہ نیشنل ہائی وے سے جڑ جائے گی۔

نواز شریف نے اپنے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار تک پہنچنے کیلئے ترقی کا واحد راستہ ہے، اس پر چل کر ہی کوئی اقتدار کے ایوانوں تک پہنچ سکتا ہے اور وہ راستہ عوامی خدمت اور تعمیر کا راستہ ہے، لہذا اب اگر کوئی اقتدار تک پہنچنا چاہتا ہے تو اسے اسی راستے پر چلنا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کے کونے کونے میں ترقی کا عمل جاری ہے، جن کے پاس وژن ہے وہ سب جانتے ہیں ، کہ یہ کتنا بڑا منصوبہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گذشتہ 3 سال میں ہم نے نئے پاکستان کی مضبوط بنیاد رکھی اور کوئی بھی صاحب نظر شخص یہ دیکھ سکتا ہے کہ 2016 کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے بہت مختلف ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف آج بلوچستان پہنچے ہیں ان کا یہ دورہ گزشتہ روز کے لیے طے تھا تاہم پنجاب میں شدید دھند کے سبب وزیراعظم کا طیارہ پرواز نہیں کرسکا۔

وزیر اعظم کے اس دورے میں ان کے ہمراہ وفاقی وزیرا حسن اقبال اور عبدالقادر بلوچ موجو د ہیں جبکہ کمانڈر سدرن کمانڈ عامر ریاض اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔


وزیراعظم کے دورہ پشین کیلئے بلوچستان حکومت کی شاہ خرچیاں


 یاد رہے کہ سہراب ہوشاب روڈ یعنی این 85 ہائی وے سی پیک منصوب کا حصہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کوئٹہ اور پشین کا بھیہ دورہ کریں گے جہاں وہ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے۔ اس موقع پر بلوچستان میں امن و امان‘ سی پیک منصوبہ اورگوادر پورٹ خصوصی طور پر موضوعِ گفتگو رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -