جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وزیراعظم نیویارک پہنچ گئے،لائن آف کنٹرول کا مسئلہ اٹھائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ تیس ستمبرکو خطاب کریں گے۔

وزیراعظم نوازشریف نیویارک میں اقوام متحدہ کی مختلف کانفرنسوں اوراجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے اور اس دوران وہ مختلف عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیراعظم نوازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےسترویں اجلاس سے خطاب بھی کریں گےجس کی حکمت عملی وضع کرلی گئی ہے مسئلہ کشمیر، خطےمیں قیام امن اور ضرب عضب کی کامیابی خطاب کےاہم موضوعات ہوں گے جبکہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے کی مخالفت کی جائے گی۔

وزیراعظم نوازشریف جنرل اسمبلی سے خطاب میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال سمیت سلامتی کونسل کی اصلاحات اورتوسیع پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

اس حوالے سے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری اوراقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں مشترکہ پریس بریفنگ بھی دی۔

اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات میں طے پایا تھا کہ ورکنگ باونڈری اورلائن آف کنٹرول پر رکاوٹیں کھڑی نہیں کی جائیں گی، باڑھ کی تعمیرسلامتی کونسل کی قراردادوں اورپاک بھارت مفاہمت کی خلاف ورزی ہے۔

وزیراعظم کے خطاب میں ورکنگ باونڈری سمیت لائن آف کنٹرول پر باڑھ کی مخالفت کی جائے گی۔

ڈاکٹرملیحہ لودھی کاکہناتھا کہ وزیراعظم اپنے خطاب میں ملکی اورعالمی صورتحال پربات کریں گےاورسلامتی کونسل کی اصلاحات اور توسیع کےحوالےسےپاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں