اشتہار

وزیراعظم کا امدادی سامان کے ساتھ طبی ٹیم بھی شام بھیجنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف نے شامی ہم منصب کو زلزلے سے ہونے والی تباہی کے بعد ریلیف آپریشن میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا شامی ہم منصب حسین آرنوس سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے زلزلے سے جانی اور مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مشکل وقت میں اپنےشامی بھائیوں کوہرممکن مددفراہم کریں گے پاکستانی سفیر شامی حکام کیساتھ رابطے میں ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ زلزلہ زدگان کیلئےخصوصی امدادی طیارہ شام بھیج چکےہیں جب کہ مزید امدادی سامان بھی روانہ کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے شامی ہم منصب کومشکل وقت میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ایک طبی ٹیم بھی جلد شام پہنچے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں