اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

وزیراعظم کا نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف نے نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے بڑے بھائی میان نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ اور اسحاق ڈار کو عام پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دےدیا ہے۔

لندن میں پاکستانی مشن کو دونوں پاسپورٹ جاری کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو بھی سفارتی پاسپورٹ جاری کرنےکا حکم دیا تھا تاہم سفارتی عملے نے واضح کیا کہ اسحاق ڈار کو سفارتی پاسپورٹ جاری نہیں کیا جا سکتا۔

سفارتی عملے کی بریفنگ کے بعد وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو عام پاسپورٹ جاری کرنےکا حکم دیا ہے۔

شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی نواز شریف نے وطن واپسی کی تیاریاں شروع کردیں ، نواز شریف کا عید کے بعد وطن واپسی کا امکان ہے. ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ نواز شریف عید کے بعد پاکستان واپس آئیں گے اور پاکستانی عدالتوں کے فیصلوں کا سامنا کریں گے۔

یہ خبریں گردش کررہی تھی کہ عدم اعتماد کامیاب ہونے نواز شریف وطن واپس آجائیں گے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف عدم اعتماد کامیاب ہونے پر اپریل کے آخر میں سعودی عرب جائیں گے اور مئی کے پہلے ہفتے میں وطن واپسی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف علاج کی غرض سے تقریباً دو سال سے لندن میں مقیم ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں