اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قانون سازی سےمتعلق معاملات نمٹانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔
تفصیلات کے مطابق آرمی ایکٹ،آرمی چیف کی مدت ملازمت سمیت دیگر اہم قانونی معاملات سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے کمیٹی قائم کردی ہے۔
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جب کہ اراکین میں اعظم سواتی، شہزاداکبر، اٹارنی جنرل، سیکرٹری کابینہ کمیٹی،سیکرٹری قانون، وزیراعظم آفس جوائنٹ سیکرٹری شامل ہیں۔
- Advertisement -
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی ، مشاورت کیلئے 3رکنی کمیٹی قائم
کمیٹی قانون سازی سےمتعلق مجوزہ قوائدوضوابط کاجائزہ لےگی اور قانون سازی یا ترامیم سے متعلق تجاویز پر سفارشات پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کے لئے حکومت کو پارلیمنٹ کا پابند کر تے ہوئے کہا تھا کہ ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے 6 ماہ میں آرٹیکل 243 کی وسعت کا تعین کیا جائے۔