جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وزیراعظم نے چینی کی قیمتوں میں اضافے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حقائق جاننے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے حقائق جاننے کے لیے ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔

انکوائری کمیٹی میں ڈی جی ایف آئی اے، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اور انٹیلی جنس بیور کا گریڈ 20 یا 21 کا افسر ہوگا۔ ڈی جی ایف آئی اے بطور کنوینر کسی بھی ممبر کو کمیٹی میں شامل کرنے کا مجاز ہوگا۔

انکوائری کمیٹی کو وزیراعظم آفس کی جانب سے درجن سے زائد سوالات بھجوا دیے گئے ہیں، کمیٹی کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس بات کا تعین کرے کہ معاملے میں کون کون سے عناصر ملوث ہیں۔

کمیٹی کو کہا گیا کہ ہے وہ اس بات کا جائزہ لے کہ چینی کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے مقامی انتظامیہ اور حکومتی اداروں نے کیا حفاظتی اور پیشگی اقدامات کیے۔

انکوائری کمیٹی حقائق کے تناظر میں ذمہ دار اداروں یا افسران کا تعین کرے گی اور اس بات کا جائزہ لے گی کہ قیمتوں میں اضافہ کسی کو فائدہ پہنچانے کی کوشش تو نہیں،کمیٹی مستقبل کے حوالے سے سفارشات بھی پیش کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں