اشتہار

وزیراعظم کی کالعدم بی این اے کے بانی کی گرفتاری پر آئی ایس آئی کو مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی کو بی این اے کےسربراہ کی گرفتاری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا گرفتاری سے بلوچستان عسکریت پسندی کو کچلنے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی ایس آئی کو بی این اے کے بانی کی گرفتاری پر مبارکباد دی۔

شہبازشریف نے اپنے پیغام میں لکھا حساس ادارے نےشاندارآپریشن کے ذریعےبی این اے کے سربراہ کوگرفتارکیا، یہ آپریشن ہمارے اداروں کی شاندارپیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بی این اےبانی کی گرفتاری سے بلوچستان عسکریت پسندی کوکچلنےمیں مدد ملےگی، بلوچستان میں امن کے لیے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

گذشتہ روزسیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم بی این اے کے دہشت گرد گلزار امام عرف شنبے کو گرفتار کیا تھا، گلزار ملک دشمن ایجنسیوں کا آلہ کار اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سرکردہ دہشتگرد کالعدم بی این اے سے تعلق رکھتا ہے۔ گلزار امام کو جامع منصوبہ بندی اور مربوط آپریشن میں گرفتار کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے گلزارامام کوگرفتارکرکے صلاحیتوں کابھرپورمظاہرہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں