اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشین ہم منصب کا تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام‌ آباد : وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشین ہم منصب اسماعیل صابری یعقوب نے تجارت وسرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا کے ہم منصب اسماعیل صابری یعقوب سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

جس میں شہبازشریف نے وزارت عظمیٰ کامنصب سنبھالنے پرمبارکباد دیتے ہوئے ملائیشیا کے نئے وزیراعظم اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

دونوں وزرائےعظم نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور تجارت و سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نےملائیشیا کے ہم منصب کو 9 جنوری کو جنیوا میں ڈونرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے ڈونرز کانفرنس کے انعقاد سے آگاہ کیا۔

ملائیشیا کے وزیراعظم نے ڈونرز کانفرنس میں اعلیٰ سطح وفد بھجوانے کی یقین دہائی کرادی۔

وزیراعظم نے ملائیشیا کے وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب کو بھی ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی۔

خیال رہے ملائیشیا کے وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب کے پاس وزیر خزانہ کا قلمدان بھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں