وزیراعظم شہباز شریف اور شیخ تمیم بن حمدالثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے امیرقطر کی پاکستان کےلیے یکجہتی اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کی ہے، وزیراعظم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی قربانیوں کو اجاگر کیا،
وزیراعظم شہباز شریف نے بغیر ثبوت پہلگام واقعہ کو پاکستان سے جوڑنے کی بھارتی کوششوں کو مسترد کیا۔
قطر کے امیر نے جنوبی ایشیا میں امن کےلیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، امیرقطر نے کہا کہ قطر موجودہ بحران میں کمی کیلئے پاکستان کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔
وزیراعظم نے واقعے کی شفاف اور غیرجانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کا اعادہ کیا، وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کو آبی جارحیت قرار دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پانی پاکستان کے لیے لائف لائن ہے، معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہیں ایسے میں کسی واقعے میں ملوث ہونے کا فائدہ نہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا ٹیلیفونک رابطہ