اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جتھے کی صورت میں اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے پی ٹی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی اور ضمنی الیکشن میں عمران خان کی جیت اور پی ڈی ایم کی شکست کی وجوہات پر گفتگو کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ کسی کی دھمکی سے مرعوب نہیں ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جتھے کی صورت میں اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
گذشتہ روز حکومتی اتحاد نے عمران خان کی جانب سے فوری انتخابات کا مطالبہ مسترد کردیا تھا۔
مشترکہ بیان میں اسلام آباد پر چڑھائی کی کسی بھی کوشش کو سختی سے کچلنے کاعندیہ بھی دیا گیا تھا۔
حکومتی اتحادیوں نے مشترکہ اعلامیے میں پیغام دیاتھا کہ عام انتخابات کب ہوں گے، اس کا فیصلہ ہم کریں گے اور غیرقانونی کام کرنے والوں سے آئین اورقانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔