تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

عہد کرتے ہیں اس سال پولیو کو شکست دے دیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے اور ہم عہد کرتے ہیں کہ اس سال انسداد پولیو مہم میں اس موذی مرض کو شکست دینگے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں قومی انسداد پولیو مہم کے آغاز پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جو بچوں کوعمر بھر کیلئے معذوری میں مبتلا کرسکتا ہے، صرف 2 بوندیں بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچا سکتی ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں یہ مرض دم توڑ چکا تھا، بدقسمتی سے دوبارہ آگیا ہے، ہم سب ملکر اس وبا کا مقابلہ کر رہے ہیں، اس موذی مرض کا خاتمہ کریں گے اور پاکستان کے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ پولیو ورکرز جب آئیں تو اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پولیو ورکرز دشوار گزار راستوں پر چلتے ہوئے بچوں کی حفاظت کررہے ہیں۔ ان کی اس کاوشوں پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ جو افسران اور جوان اس قومی ڈیوٹی کے دوران جام شہادت نوش کرگئے ہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور پولیو کے خاتمے کیلیے ہماری مدد کرنے والے تمام افراد کی محنت پر ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -