تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کی اہم ملاقات آج ہوگی

لاہور : وزیراعظم شہبازشریف اور آصف زرداری کی ملاقات آج ہوگی، ملاقات میں نوازشریف بھی ویڈیولنک کے ذریعے شامل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی حسن مرتضیٰ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آصف زرداری آج وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے ، نوازشریف بھی ملاقات میں ویڈیولنک کے ذریعے شامل ہوں گے۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلی پنجاب کے لیے نون لیگ سے مشاورت جاری ہے، نون لیگ اکیلے نگراں وزیر اعلی کا فیصلہ نہیں کرے گی۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی اتحاد ممکن نظر نہیں آتا، تمام جماعتیں اپنے اپنے انتخابی نشان پرالیکشن لڑیں گی اور جہاں ممکن ہوا سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔

گذشتہ روز ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی تھی۔

جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور پنجاب کے عام انتخابات اور دیگر سیاسی صورتحال بھی زیر غور آئی۔

دونوں رہنماؤں نے اپنی گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا کہ ملکی معیشت کو اس وقت سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے اور ہم سب کو مل کر پاکستان کے معاشی حالات کو کنٹرول کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -