اشتہار

عمران نے چین ،سعودی اور ترکیہ کے ساتھ تعلقات خراب کیے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو کٹہرے میں نہ لایا گیا تو میرے منہ میں خاک پاکستان نہیں بچے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نو مئی کو جس طرح توڑ پھوڑ ہوئی چشم فلک نےایسا فحاش واقعہ کبھی نہیں دیکھا، شہیدوں اور غازیوں کی بے حرمتی کی گئی،یادگاروں کوروندا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فوجی تنصیبات پرحملے کرنے والوں کو قانون کے کٹہرےمیں کھڑا کرنا ہوگا، ایسے لوگوں کوچھوڑ دیا گیا تو میرے منہ میں خاک پاکستان نہیں بچےگا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے بنایا جانیوالا جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقتدار سے ہٹائے جانے پر عمران خان نے دن رات جھوٹ بولا، لوگوں کے ذہنوں میں سازشی باتیں داخل کیں، پاکستان کےامریکاکیساتھ تعلقات کےپرخچےاڑادیئے گئے،جعلی سائفرلہرایاگیا، اب امریکیوں کو فون کرکےکہتا کہ میری مدد کرو۔

وزیراعظم نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے پاکستان کی خارجہ پالیسی ہی نہیں ہمارے تعلقات کو برباد کردیا، عمران خان نےالزام لگایا کہ ہم نے چین کےفنڈزسےکمیشن کھائے،کیا کوئی سوچ سکتاہے کہ چین کیساتھ تعلقات کواس طرح نقصان پہنچائے؟چین کے بعد سعودی،ترکیہ کیساتھ بھی عمران خان نے تعلقات خراب کیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ سپہ سالار نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی عمران خان کی اہلیہ کی کرپشن کہ نشاندہی کی، عمران خان نے کرپشن کی نشاندہی پر جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی کےعہدے سے ہٹایا اور کل پھر عمران خان نے ٹویٹ کر کے سفید جھوٹ بولا۔

وزیراعظم نے کہا کہ 60 ارب روپے کی کرپشن کے کیس میں نیب نے عمران خان کا وارنٹ جاری کیا، خدا گواہ ہے کہ نیب کے وارنٹ کا مجھے کوئی علم نہیں تھا، یہ 60 ارب روپے سندھ کے تھے جنہیں قومی خزانے میں آنا چاہیے تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں