اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف نے امدادی سامان کی بڑی کھیپ ترکیہ روانہ کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعظم شہباز شریف نے امدادی سامان کی بڑی کھیپ ترکیہ روانہ کردی ، امدادی سامان میں سردی سے بچاؤ کے خیمے اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف لاہورسے ترکیہ کیلئے امدادی سامان بھجوانے کیلئے ایئرپورٹ پہنچے۔

شہباز شریف نے امدادی سامان کی بڑی کھیپ ترکیہ روانہ کی ، 100 ٹن امدادی سامان ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئےبھجوایا گیا۔

- Advertisement -

100 ٹن امدادی سامان میں سردی سے بچاؤ کے خیمے اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

ترکیہ کا فوجی طیارہ امدادی سامان لےجانے کیلئے لاہورایئرپورٹ پر موجود تھا۔

مجموعی طور پر آج 142 ٹن امدادی سامان ترکیہ بھجوایا جارہا ہے ، 12 ٹن امدادی سامان پی آئی اے جہاز سے لاہور سےترکیہ پہلےہی روانہ ہوچکا ہے۔

30 ٹن امدادی سامان پی آئی اےکی خصوصی پروازسےاسلام آبادسےترکیہ روانہ ہو گا جبکہ 40 ٹن سامان لےجانے کیلئےدوسراطیارہ ترکیہ سےکل پہنچے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں