اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ مزارقائدپر حاضری دیں گے اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے ، جہاں وہ اتحادیوں کےہمراہ مزارقائدپر حاضری دیں گے۔
مزار قائد پر حاضری کے بعد وزیراعظم شہبازشریف وزیراعلیٰ ہاؤس کا دورہ کریں گے اورکراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی حکمت عملی کیلئے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
خیال رہے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کا بھی امکان ہے، جس کے لیے گراؤنڈ ورک کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بطور وزیراعظم شہباز شریف کا یہ کسی بھی ملک کا پہلا دورہ ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالا اور وزیراعظم آفس پہنچتے ہی باضابطہ ذمہ داریوں کی انجام دہی شروع کی۔