اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف کل ترکیہ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ زلزلے سے تباہی پر ترک صدر سے اظہار افسوس کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کل ترکیہ کا دورہ کریں گے، وزیر خارجہ بلاول بھٹوبھی وزیراعظم کےہمراہ ہوں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف زلزلہ متاثرہ علاقوں کادورہ کریں گے، دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف انقرہ بھی جائیں گے، جہاں ترک صدر سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں تباہی پر ترک قیادت سے اظہارافسوس کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم مصیبت کی گھڑی میں اظہارہمدردی کےلیے ترکیہ جا رہے ہیں۔
گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے المناک جانی نقصان پر برادر ترک عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم کی ترک صدرکوامدادی سرگرمیوں میں ہرممکن مددکی پیشکش کی۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایات پرتمام دستیاب وسائل کومتحرک کررہےہیں، تربیت یافتہ اربن سرچ اینڈریسکیوٹیموں کوروانہ کیاجارہاہے، فوری امدادی کوششوں سمیت بحالی اورتعمیرنوکےمراحل میں کام کریں گے۔