تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کا پاکستان واپس آنے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کا پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کا پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جس کے بعد سلیمان شہباز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی، جس میں کہا ہے کہ پاکستان آکراپنے خلاف مقدمہ میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہوں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ حفاظتی ضمانت منظور کر کے عدالت میں پیش ہونے کا موقع دے۔

واضح رہے کہ عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

شہباز فیملی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے مشتاق چینی نے انکشاف کیا تھا کہ سلیمان شہبازکےساٹھ کروڑکی بلیک منی کووائٹ منی میں بدلنے کے لیے میرا اکاؤنٹ استعمال کیا گیا، قرض کے فرضی معاہدے بنائے گئے اور مفروضے کو حقیقت کا رنگ دینے کے لیے سلیمان شہباز نے دس کروڑ منتقل کرائے۔

Comments

- Advertisement -