تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

وزیراعظم کا جناح ہاؤس کے حملہ آوروں کو 72 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا الٹی میٹم

لاہور : وزیراعظم شہباز شریف نے جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والوں کو 72 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی پاکستان سیف سٹی اتھارٹی کےدورے کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہا 9مئی کوملکی تاریخ کابھیانک ترین اور دلخراش واقعہ ہوا، آرمی وپولیس کےزخمی افسران کی تیمارداری کی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس کو دیکھ کر دل خون کےآنسو رورہا ہے جناح ہاؤس مکمل طور پر تباہ اور جل چکا ہے ہمارےدشمن کے خواب کوبدقسمتی سےعمران نیازی کے سپرویژن نے،اس کی پلاننگ کےتحت مسلح جتھےنےجناح ہاؤس کومکمل راکھ میں تبدیل کردیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ 75 سالہ تاریخ میں جو دشمن نہیں کرسکا وہ عمران نیازی کی سربراہی میں ہوا، جناح ہاؤس کاہرکمرہ جلایا گیا اور فرنیچرتک جل گیا، عمران نیازی کے جتھوں نے جناح ہاوس کو جلا دیا، اس المناک واقعےکےبعدپوری قوم انتہائی غمگین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جتھہ دہشت گردوں اورملک دشمن سے کم نہیں، ایسی منصوبہ بندی کرنےکاکوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا، بدترین حرکت میں حصہ لینےوالوں کیخلاف آئین وقانون میں جوسزائیں ہیں وہ انہیں ملیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ جن لوگوں نے اس حرکت میں حصہ لیا ان کیلئےآئین وقانون میں جو سزا ہے ہرصورت دی جائے گی، جنہوں نے منصوبہ بندی کی ، ڈنڈےپولیس وفوجی افسران پرڈنڈےبرسائے، جوانوں پر حملہ آور ہوئے انہیں قانون گرفت میں لےگا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اور جتھوں کے سوا پوری قوم غمزدہ ہے، جنہوں نے اپنے خون سے سرحدوں کی حفاظت کی، ان شہیدوں اور غازیوں کی بےحرمتی کی گئی، اپنے وطن میں اپنوں نے دشمن بن کر اداروں پر حملہ کیا، منصوبہ بندی کرکےسرکاری املاک کوبدترین نقصان پہنچایاگیا۔

انھوں نے واضح کیا کہ جنہوں نے اشتعال انگیزی دلائی ،مدد کی،آگ کو بھڑکایا ان کو چن چن کرگرفتار کیا جائے گا، کسی نے خانہ پوری کرنے کی کوشش کی تو وہ ناقابل برداشت ہوگی اور قانون ہاتھ میں لینےوالوں کےساتھ سختی سےنمٹاجائے گا۔

وزیراعظم نے تمام حملہ آوروں کو 72 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ان دہشت گردوں کے کیسز انسداد دہشت گردی میں چلائے جائیں گے، انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کی تعداد کو بڑھایا جائے، رات میں بھی کیسز چلانےپڑیں تو چلائے جائیں۔

Comments

- Advertisement -