ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے، ریڈیو پاکستان کا دورہ کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : وزیراعظم محمد شہباز شریف آج ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کریں گے ، جہاں انھیں ریڈیوپاکستان کی عمارت کو نقصان اوربحالی کےکاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف پشاور پہنچ گئے، دورہ پشاور کے دوران شہبازشریف ریڈیو پاکستان کا دورہ کریں گے ،جہاں انھیں ریڈیو پاکستان کی عمارت کونقصان اوربحالی کے کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم گورنر ہاؤس بھی جائیں گے ، جہاں ان کوامن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی جبکہ خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت بھی وزیرِ اعظم سے ملاقات کرے گی۔

- Advertisement -

گذشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے عظمت شہدا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نو مئی کو ملک میں ریڈ لائن کراس کی گئی،ذمہ داروں کو معافی نہیں ملے گی اور گناہ گار کو چھوڑیں گے نہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے کارکنوں کو شرپسندی کی تربیت دی، اکسانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے، کوئی کوتاہی کروں گا،نہ برداشت کروں گا۔

انھوں نے مزید کہا تھا کہ شہدا کی تکریم پر آنچ نہیں آنے دیں گے ،پاکستان کی بقا شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہے،شہدا نے اپنے بچوں کو یتیم چھوڑ دیا لیکن ہمارےبچوں کو یتیم ہونےسے بچالیا۔

یاد رہے کہ 10 مئی کے روز سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پرتشدد احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، اس دوران فوجی املاک، شہدا یادگاروں سمیت کئی عوامی سرکاری عمارات کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔

شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملہ کیا اور پانچ منزلہ عمارت کو بھی نذر آتش کردیا تھا، ڈائریکٹر جنرل طاہر حسن کا کہنا تھا کہ سینکڑوں کی تعداد میں شرپسندوں نے اچانک دھاوا بول دیا، شرپسند ریڈیو پاکستان پشاور کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور گھس کر نیوز روم اور مختلف سیکشنز میں تباہی مچا دی تھی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں