تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم آج کابینہ کو آئی ایم ایف کے ساتھ طے امور پر اعتماد میں لیں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف آج کابینہ کو آئی ایم ایف کے ساتھ طے امور پر اعتماد میں لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا، جس میں کابینہ کو آئی ایم ایف کے ساتھ طے امور پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

کابینہ اجلاس میں معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

کابینہ ملک میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن اور توشہ خانہ پر قانون سازی سمیت 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی اورکمیٹی برائے قانون سازی کےفیصلوں کی منظوری دے گی۔

اجلاس میں بجلی بریک ڈاؤن اورتوشہ خانہ سے متعلق وزارتی کمیٹی کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے انجکشن کی قیمت مقرر کرنے کی بھی منظوری دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -