تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

آج قومی اسمبلی نے تاریخی بل پاس کیا، نتائج مثبت ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج قومی اسمبلی نے تاریخی بل پاس کیا جس کے نتائج مثبت ہوں گے، بل کی حمایت کرنے پر اپوزیشن کا شکر گزار ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے قومی اسمبلی میں فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے ترمیمی بل کی منظوری کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کا شکریہ جس نے بل پاس کرنے میں ہمارا ساتھ دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہاؤس نے ثابت کیا کہ قومی اتفاق رائے ہوسکتا ہے، پیچیدہ مسائل کو قومی اتفاق رائے سے ہی حل کیا جاسکتا ہے اس لیے قومی مفاد کے مسائل پر یک جہتی کی ضرورت ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کو وہی سہولتیں دینی ہیں جو پاکستان کے دیگر لوگوں کو میسر ہیں، ضرورت ہے کہ فاٹا میں ترقی کی رفتار کو تیز کیا جائے۔

وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں عمران خان کی تقریر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے ابھی جو تقریر ہوئی، اس میں ایسی باتیں بھی ہوئیں جن کی اس موقع پر ضرورت نہیں تھی۔

فاٹا بل آج منظورنہ کیا جاتا تو قبائلی علاقوں میں انتشار پھیلتا، عمران خان


ان کا کہنا تھا کہ پاناما میں کیا ہوا، دھرنا کیسے ہوا، سب کو معلوم ہے۔ کسی کومنی لانڈرر کہنا اخلاق نہیں ہے، مجھے یقین ہے اس بات کا جواب الیکشن میں عوام دیں گے، پاکستان میں اب بدتمیزی کی سیاست کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

قومی اسمبلی میں فاٹا کے انضمام سے متعلق آئینی ترمیمی بل منظور


انھوں نے کہا کہ کوشش کی ہے بل کی وجہ سے الیکشن میں تاخیر کا بہانہ نہ بنے، فاٹا بل پر کسی قسم کا سیاسی اختلاف نہیں رکھا گیا، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور مقررہ وقت پر الیکشن ہوں گے، تاخیر کی باتیں صرف افواہیں ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان الیکشن میں تاخیرکا متحمل نہیں ہوسکتا، حکومت 31 مئی تک رہے گی اور 60 روز میں انتخابات ہوں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -