منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

وزیراعظم نے دیوسائی میں موسم سرما کی پہلی اسکئنگ کی خوبصورت تصاویر شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے دیوسائی میں موسم سرما کی پہلی اسکئنگ کی خوبصورت تصاویر شیئر کردی اور کہا موسم سرما میں سیرو سیاحت اور اسکی ریزورٹس پر کام شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیوسائی پلینز میں اسکی کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہاہے کہ موسم سرما میں سیرو سیاحت اور اسکی ریزورٹس کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے، دیوسائی میں پہلی بار موسم سرما میں اسکئنگ کی گئی۔

خیال رہے گلگت بلتستان کے اضلاع اسکردو اور استور کے درمیان واقع دیو سائی سطح سمندر سے اوسطاً 4144 میٹر (13،500 فٹ ) کی بلندی پر واقع ہے اوراس کا رقبہ تقریبا 3000 مربع کلومیٹر ہے۔

کوہ ہمالیہ میں قدرت کا حسین شاہکار دیو سائی دنیا کا بلند ترین اور اپنی نوعیت کا واحد پہاڑی میدان ہے، جو کسی بھی مقام پر چار ہزار میٹر سے کم بلند نہیں۔ اس علاقے کو عموماً برف کی پراسرار اور خاموش پریاں اپنے سحر میں جکڑے رکھتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں