تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

وزیراعظم، آرمی چیف اہم دورے پرسعودی عرب روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے اہم معاملات پرمذاکرات کرنے کے لئے ریاض روانہ ہوگئے۔

سعودی عرب کے حالیہ دورے میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی دونوں اہم شخصیات کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم اورآرمی چیف سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیزالسعود کی دعوت پر ’نارتھ تھنڈر‘(برقِ شمال) کے نام سے جاری فوجی مشقوں کا معائنہ کرنے کے لئے سعودی عرب گئے ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے کئی دیگرممالک کے سربراہانِ مملکت اورسربراہانِ حکومت کو دفاعی مشقوں کا معائنہ کرنے اوراختتامی تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔

مذکورہ مشقوں میں پاکستان سمیت 21 ممالک کے فوجی دستے شریک ہیں اوریہ مشقیں سعودی عرب کے شمالی علاقے میں کی جارہی ہیں۔

فوجی مشقوں کا مقصد دہشت گردوں کی جانب سے پیدہ کردہ خدشات کا سامنا کرنے صلاحیت میں بہتری لانا ہے۔

Comments

- Advertisement -